حیدرآباد :۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے نقلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ جو اپنے گھر میں نقلی نوٹ تیار کرتے ہوئے مارکٹ میں اسے تبدیل کررہا تھا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کے پی ایچ بی کالونی سے 28 سالہ راجو پرساد عرف راجو ساکن جے پی کالونی پٹن چیرو کو گرفتار کرلیا ۔ کلر پرنٹنگ میں مہارت رکھنے والے راجو نے اولیکس کے ذریعہ کلر پرنٹر کی خریداری کی اور 2000 کی نقلی کرنسی تیار کرنے لگا ۔ نقلی نوٹ تیار کرنے کے بعد اس نے اپنی مقامی دکانوں میں ان نوٹوں کے ذریعہ خریداری کی اور اس کے بعد اس نے نقلی کرنسی کے ذریعہ کوکٹ پلی علاقہ پہونچا تاکہ ان نوٹوں کو تبدیل کروایا جاسکے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں ایک ہوٹل کے قریب وہ انتظار میں تھا کہ عین وقت کے پی ایچ بی پولیس کی ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 8 نوٹوں کو ضبط کرلیا ۔ سال 2016 میں بھی راجو اس طرح کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔۔