نلگنڈہ میں باراتیوں کو لانے والی بس حادثہ کا شکار۔ ایک ہلاک ۔ 10 افراد زخمی

   

نلگنڈہ 25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نلگنڈہ میں باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں ایک باراتی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اْس وقت پیش آیا جب خانگی بس ڈرائیور نے توازن کھودیا اور بس الٹ گئی۔ حادثہ میں 10 مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ بس آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے ماچرلہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ ناگرجناساگر روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی گنٹور کے ماچرلہ میں جمعہ کو انجام دی گئی۔ اور دلیے کے رشتے دار بس میں سوار تھے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔