نلگنڈہ میں کمپنی کا ری ایکٹر پھٹ پڑا

   

حیدرآباد 19 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں کمپنی کا ری ایکٹر پھٹ پڑا۔یہ واقعہ ضلع کے ویلی منیڈو علاقہ میں پیش آیا۔ری ایکٹر کے پھٹ پڑنے کے ساتھ ہی قریبی علاقوں میں زہریلا مواد پھیل گیا۔اس کی بدبو پر مقامی افراد گھروں سے نکل آئے جو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ویلی مینڈو،پٹم پلی،پیرے پلی اور بونگونی علاقہ کے عوام خوفزدہ ہوگئے ۔اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر مقامی افراد نے راحت کی سانس لی۔