الاؤ میں گرنے سے 11 افرادشدید طورپرجھلس گئے
حیدرآباد4مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے آمنگل میں واقع شری پاروتی رام لنگیشور سوامی مندر کے میلہ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔مندر میں آگ کے دہکتے انگاروں پر سے گزرنے کی مذہبی رسم کے دوران اچانک دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہو گئی جس کے نتیجہ میں کئی افرادتوازن کھو کر دہکتی آگ کے گڑھے میں گر گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد ایک کے بعد ایک آگ کے گڑھے کو عبور کر رہے تھے کہ اچانک ہجوم میں بدنظمی پیدا ہوئی اور لوگ ایک دوسرے کو دھکہ دینے لگے ۔ اس بھگدڑ کے دوران 11 افراد سیدھے دہکتے ہوئے انگاروں پر جا گرے جس سے وہاں چیخ و پکار مچ گئی۔ قریب موجود دیگرافرادنے فوری جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ میں گرے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔ اس واقعہ میں شدید طورپر جھلسنے والے تمام 11 افراد کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹلمنتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ طبی حکام کے مطابق جھلس جانے والے افرادکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مقامی انتظامیہ مندر میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ش