حیدرآباد/18 جولائی ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کے پسماندگان کیلئے 50 ہزار روپئے امداد کا اعلان کیا۔ پوتے پلی منڈل کی 13 سالہ لڑکی نے معاشی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ حصول تعلیم میں دشواریوں اور والدین کی ابتر معاشی حالت سے دلبرداشتہ اس لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ریونت ریڈی نے لڑکی کے والد داسردی سے فون پر بات کرکے پرسہ دیا۔ انہوں نے پارٹی کے ایس سی سیل کی جانب سے 50 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا۔ ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دورہ نلگنڈہ کے موقع پر لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ خودکشی کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے نمائندگی کی جائیگی۔