چینائی۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ نے جمعرات کے دن راجیو گاندھی کے قتل کی مجرم نلینی سری ہرن کی درخواست جس میں ریاست کو ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ گورنر کی ان کی قبل از وقت رہائی پر غور کیا جائے جس میں 7 مجرموں کی جو اس مقدمہ میں عمر قید کی سزاء کاٹ رہے ہیں، رہائی کی سفارش کی گئی تھی۔ جسٹس آر سبیا اور جسٹس سی شراونن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ پہلے ہی وزراء کی کونسل ایک حکم نامہ جاری کرچکی ہے ۔