نمائش میدان پر 9 جون کو مچھلی میں دوا کی تقسیم

   

حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں تقریباً تین سال کے وقفہ کے بعد مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو 9جون کو صبح 8بجے سے نما ئش میدان پرمچھلی کی دوا کھلائی جائے گی۔ بتھنی خاندان کی جانب سے ہر سال یہ دوا دی جاتی ہے جس کیلئے نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں بلکہ بیرونی ممالک سے بھی مریض حیدرآباد کا رُخ کرتے ہیں۔ ر
کورونا وباء کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر تین برسوں تک یہ دوا نہیں کھلائی گئی۔ جاریہ سال 9 جون کو نمائش میدان پر مچھلی میں دوا دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے بتھنی خاندان کو 9 جون کی صبح 8 بجے سے دوا کھلانے کی اجازت دی ہے۔ مختلف محکمہ جات کی جانب سے انتظامات کئے جاتے ہیں اور بتھنی خاندان کے نمائندے انتظامات میں مصروف ہیں۔ ابتداء میں یہ دوا پرانے شہر کے دودھ باؤلی علاقہ میں دی جاتی تھی لیکن عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے مقام تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ سمکیات، ہیلت، پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ر