حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) حیدرآباد نے نمائش میں اس کے فینانشیل لٹریسی پویلئین کو کھولا ہے جس کا افتتاح مسٹر دیپک سنگھل ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آر بی آئی ، مسٹر سبرتا داس ، ریجنل ڈائرکٹر برائے اے پی و تلنگانہ نے کیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ اور اے پی ریجنل آفسیس کے نبارڈ کے چیف جنرل منیجرس بالترتیب وجئے کمار اور کے سریش کمار ، وی وینکٹیشور راؤ ، سرکل جنرل مینجر ، آندھرا بینک کے علاوہ آر بی آئی کے سینئیر عہدیدار ، اسٹاف اور یونین نمائندے موجود تھے ۔۔