نمائش کلب میں آج لطیفہ گوئی،داخلہ مفت

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (پریس نوٹ) نمائش سوسائیٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے کلچرل (تہذیبی) پروگرامس کے سلسلے میں بروز جمعرات 7 فبروری کو 8 بجے شب توسیع شدہ نمائش کلب (ایرکنڈیشنڈ) میں زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح لطیفہ گوئی کا انعقاد ہوگا ۔ اس قہقہ بردوش محفل میں مسلسل ہنسنے ۔ مسکرانے اور دھماکہ خیز قہقہے لگانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔ مخیر حیدر کنوینر (نمائش سوسائیٹی) اور غلام احمد نورانی معتمد عمومی زندہ دلان نے حیدرآباد کے زندہ دل سامعین سے وقت کی پابندی کے ساتھ کثیر تعداد میں اس مراتھان قہقہے معرکہ میں شریک ہونے کی خواہش کی ہے ۔ مشہور مزاح نگار مصطفٰے علی بیگ ، اپنے منفرد انداز سے گزشتہ پچاس سال سے زیادہ حیدرآبادی شایقین مزاح کو ہنسی کی دولت بانٹنے والے دولت رام کے علاوہ ڈاکٹر محمد علی رفعت ، ڈاکٹر علیم خان فلکی ، سردار اثر ، شاہد عدیلی ، نجیب احمد نجیب ، حامد کمال ، قادر شریف ، شہاب الدین ، وحید پاشاہ قادری ، پروفیسر احمد اللہ خان ڈین آف لا اس بزم کی صدارت کریں گے ۔ ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری حصہ لیں گے ۔ اُردو اکیڈیمی اور مخیر حیدر نمائش سوسائیٹی مہمانان اعزازی ہوں گے ۔شرکاء کے لیے داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔