جامع مسجد کوڑنگل میں افطار پارٹی کا اہتمام، مقررین کا خطاب
کوڑنگل۔ گزشتہ روز شام میں جامع مسجد کوڑنگل میں جماعت اسلامی ہند تانڈور کی جانب سے پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند تانڈور سے وابستہ وفد کے نمائندہ اشخاص مسرز محمد انور پاشاہ ناظم اسلامی معاشرہ، محمد فہیم خاں امیر مقامی، محمد عتیق احمد ناظم خدمت خلق، محمد سراج صمدانی معاون ناظم ضلع وقارآباد، وسیم اللہ معاون امیر مقامی اور اراکین عاملہ میں عبدالرحیم و نذیر احمد ودیگر پر مشتمل نمائندہ حضرات نے شرکت کی۔ قبل از افطار جناب انور پاشاہ ناظم اسلامی معاشرہ نے مخاطب کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ خالق کائنات کی بندگی اختیار کریں۔ مسلمان جب تک اپنے آپ کو اللہ اور رسول کے احکامات کے تابع نہیں کریں گے جب تک وہ سرخر ونہیں ہوسکتے اور کہا کہ مسلمان اپنے آپ کو ذلت اور رسوائی سے بچانا چاہتے۔ ہوں تو انہیں چاہئے کہ اللہ کی کتاب اور رسولؐ کے طریقہ کو اختیار کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی سے باجماعت ادا کرتے رہیں۔ مساجد کو آباد رکھیں، مساجد کو آباد رکھنے کا دوسرا مطلب مسجد کو عبادت سے آباد کرناہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو مسلمانوں کا دستور العمل قرار دیا اور اسی پر انسان کی فلاح و نجات کا دارومدار رکھا۔ جناب محمد سراج صمدانی نے بھی مخاطب کیا۔ دیگر اہم شرکا میں مسرز مولانا حافظ محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد، محمد مقبول بادشاہ تاجر سنگ، محمد مقبول، محمد ذاکر، وحید اسیر سینئر صحافی، محمد مختار تاجر، ایم اے قادر منصور، ایم اے محی عادلؔ ، محمد سلیم، محمد شبیر، ایم اے حکیم زمیندار، محمد عظیم شریف ودیگر قابل ذکر ہیں۔