نمایاں خدمات پر ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

جگتیال ۔ ضلع جگتیال موضع چلگل سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم کو کورونا وبا میں بلا مذہب و ملت اپنی سماجی خدمات پر یوم آزادی پر ایواڈ سے نوازا گیا۔ محمد سلیم نے کورونا قہر میں موضع میں کورونا سے متاثرین کو علاج کے لئے ہاسپٹلس کو منتقل کرنے اور کورونا سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات کو ا ن کی تہذیبی روایت سے انجام دینے میں آگے آگے ہوئے۔ ان کی خدمات پر یوم آزادی کے موقع پر ڈاکٹر مرالی کرشنا اور محمد بابوجان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سرپنچ اے گنگا نرسو راجنا ،عبدالواحد، سفیان فاروق اور دیگر موجود تھے۔