نمایاں کارکردگی پر گورنر ایوارڈس ‘5 ڈسمبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راج بھون نے 4 مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات پر گورنرس ایوارڈ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ گورنرس ایوارڈ برائے 2025 چار مختلف شعبہ جات میں گزشتہ 5 برسوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو پیش کئے جائیں گے۔ 2020 سے 2025 تک خدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے، قبائل کی ترقی، رورل ہیلت اور کارپوریٹ سطح پر رضاکارانہ خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ ہر زمرے میں 2 ایوارڈس دیئے جائیں گے ایک انفرادی افراد اور دوسرا اداروں کیلئے ہوگا۔موصولہ درخواستوں کی جانچ خصوصی سلیکشن کمیٹی کریگی۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 5 ڈسمبر ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2026 کو گورنر یہ ایوارڈس پیش کریں گے۔ اہل امیدواروں اور اداروں کا تعلق تلنگانہ سے ہونا چاہئے۔ آف لائن درخواستیں راج بھون کے ویب سائٹ پر موجود درخواست فارم کو پر کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری گورنر راج بھون کے پتہ پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔ ۔ آن لائن درخواستوں کیلئے ویب سائٹ https://governor.telangana.gov.in سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ 1