حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : (سیاست نیوز ) : نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( نمس ) کے ماسٹرس ان ہاسپٹل مینجمنٹ کورس برائے سال 2025 میں داخلوں کے لیے امیدواروں کے عبوری سلیکشن کے لیے کونسلنگ 20 اگست ، چہارشنبہ کو 10 بجے دن لرننگ سنٹر ، فرسٹ فلور ، اولڈ او پی ڈی بلڈنگ ، نمس ، پنجہ گٹہ پر منعقد ہوگی ۔ نمس کے ویب سائٹ پر ڈسپلے کردہ میرٹ لسٹ میں جن امیدواروں کے نام ہیں ۔ انہیں 20 اگست کو صبح 9 بجے مذکورہ لرننگ سنٹر پر رپورٹ کرنا ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے nims.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔