بیڈس کی تعداد 1489 سے بڑھا کر 3 ہزار کی جارہی ہے۔ میڈیکل ٹورازم کیلئے 500 بیڈس
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے بعد نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (نمس) کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔ حال ہی میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے نمس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا ہے۔ نمس ہاسپٹل کے بیڈس کی تعداد کو 1489 سے بڑھا کر 3 ہزار کیا جارہا ہے۔ ٹراما کیر کیلئے 500 اور میڈیکل ٹورازم کیلئے 500 بیڈس مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نمس ہاسپٹل میں پی جی کی 160 نشستیں ہیں جس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 500 کرنے کا عہدیداروں کی جانب سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی براڈ اسپیشالٹی کے 14 شعبوں میں موجود 97 نشستوں کو بڑھا کر 266 نشستیں کرنے کی تجویز تیارکی گئی ہے۔ سوپر اسپیشالٹی کے شعبوں میں موجود 63 نشستوں کو بڑھا کر 234 کیا جارہا ہے۔ 16 اقسام کے پی جی ڈپلومہ کورسیس کے نشستوں 205 کی تعداد کو بڑھا کر 300 کیا جارہا ہے۔ اس طرح فی الحال ٹرما کیر میں موجود 54 بیڈس کی تعداد بڑھا کر 500 کیا جارہا ہے۔ نفرالوجی شعبہ میں موجود 95 بیڈس کو بڑھا کر 200 کیا جارہا ہے۔ یورالوجی میں 69 بیڈس کو بڑھا کر 100 کیا جارہا ہے۔ اس طرح نمس ہاسپٹل کے ہر شعبہ کے بیڈس میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جارہا ہے۔ پرائیویٹ رومس انٹرنیشنل بلاک میں موجود 277 بیڈس کی تعداد بڑھا کر 500 کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹراما اسپیشالیٹی بلاک کو ٹرماسنٹر۔ ملینیم بلاک کو ڈائگناسٹک ریسرچ سنٹرس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ کور بلاک کو اکیڈیمک سنٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ چار نئے بلاکس تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں 2500 بیڈس کے ساتھ انٹیگریٹیڈ اسپیشالٹی سنٹر بلاک قائم کیا جارہا ہے۔ N
اس کے ساتھ ہی آوٹ پیشنٹ، انٹرنیشنل کیر سنٹر، ہائی رسک ڈیلوری سنٹر، چائلڈ کیر سنٹر ڈے کیر سنٹر بلاکس قائم کئے جارہے ہیں۔ N