نندادیوی میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاشی مہم دوبارہ چہارشنبہ سے شروع

   

د ھرادون، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) نندادیوی پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے آٹھ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے 34 رکنی ٹیم چہارشنبہ کو مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور فضائیہ کے ساتھ مل کر اس مہم کو حتمی شکل دی ہے ۔ اس مہم میں آئی ٹی بی پی کے 18 رکن میں کوہ پیماؤں کے ساتھ رابطہ اور میڈیکل ٹیم شامل رہے گی اور 16 رکنی ٹیم بیک- اپ کے طور پر بیس کیمپ میں موجود رہے گی۔ اس مہم کے 20 دن تک چلنے کا امکان ہے ۔ س مہم کی ٹیم کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے بیس کیمپ میں پہنچایا جائے گا۔ یہاں سے پیدل چل کر مہم کی ٹیم کے رکن لاپتہ لوگوں کی لاشوں کی تلاش کریں گے ۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ نندادیوي پر چڑھائی کے دوران آٹھ ارکان پر مشتمل کوہ پیما ٹیم لاپتہ ہو گئی تھی۔ جس کی تلاش کے لئے فضائیہ کی مدد سے بڑے پیمانے پر تفتیشی مہم چلائی گئی تھی اور اس دوران ریسکیو ٹیم کون ندادیوي میں 5 کو ہ پیماؤں کی لاشیں دکھائی دی تھیں۔