نوئیڈا: کہتے ہیں کہ جس چیز کا ڈر جب دل میں بیٹھ جاتا ہے اس کا نکلنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ او ربعض دفعہ یہ ڈر انسان کی جان بھی لے لیتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ نوئیڈ ا میں پیش آیا۔ سی بی ایس سی کے انگریزی کے پرچہ میں کم نمبرات آنے کے خوف سے ایک ۸۱/ سالہ لڑکی نے اپنے گھرمیں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جبکہ سی بی ایس سی کے نتائج پیر کے روز برآمد ہوا۔ نتائج میں پتہ چلا کہ اسے انگریزی کے پرچہ میں 82مارکس آئے۔جو کہ سب سے بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔ لیکن افسوس کہ اب یہ امیدوارہ اس دنیا میں نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق شمستا روٹ نے اس سال سی بی ایس سی امتحان دی ہے۔ وہ امتحان میں کئی سوالوں کے جوابات نہیں لکھی ہیں۔
اسے ڈر تھا کہ کہیں ناکام نہ ہوجائیں اس ڈرسے اس نے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ متوفیہ شمستا ایک زبردست مصور بھی تھیں اس نے اس کے لئے کئی انعامات بھی حاصل کئے۔ شمستا کے والدین نے بتایا کہ وہ کافی دنو ں سے اپنے نتائج کو لے کرکافی پریشان تھی۔ جمعہ کے روز دوپہر کے بعد شمستا کے والد سرت روٹ اپنے کام کیلئے چلے گئے او راس کی ماں نرملا اپنے کسی رشتہ دار سے ملنے کے لئے گئی ہوئی تھی گھر پر تنہا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شسمتا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ جب نرملا قریب دوپہر دو بجے گھر لوٹی تو شسمتا گھرمیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اسے فوری دواخانہ لیجایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ سب ا نسپکٹر مورنا پولیس اسٹیشن مکیش کمار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اس کی موت پھانسی لینے کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ اپنے سی بی ایس سی امتحان دی ہے۔ لیکن انگریزی پیپر میں اچھے نمبرات نہ آنے کے خوف سے وہ انتہائی اقدام کی ہے۔
لیکن جب سی بی ایس سی کے نتائج برآمد ہوئے تو متوفیہ کے نتائج انتہائی حیران کن تھے اسے انگریزی کے پرچہ میں 82نمبرات آئے ہیں۔ شمستا کے والد سرت نے بتایاکہ وہ ہمیشہ فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھی لیکن میں اس کے سخت خلاف تھا۔ وہ ایک بہت اچھی مصور بھی تھیں۔ او راپنے اسکول میں تصویر بنانے کے مقابلہ میں حصہ لیا کرتی تھی او راول آیا کرتی تھی۔ میں نے اسے ٹیچر بننے پر زور دیا تھا۔