نوئیڈا: آج کل نفسیات مریض اتنے بڑھ گئے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کرلے رہے ہیں۔ بڑے تو بڑے بچے بھی خودکشی کررہے ہیں۔ پہلے اس عمر میں خودکشی کسے کہتے ہیں پتہ نہیں تھا۔ آج اس عمر میں بچے خودکشی کررہے ہیں۔ ایسا ایک واقعہ نوئیڈا علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک 10سالہ بچہ نے خودکشی کرلی۔ کیونکہ اس کے باپ نے اسے اپنے ساتھ باہر نہیں لے گیا۔ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس کے والد شیوان داس ایک آٹو رکشا چلاتے ہیں جبکہ اس کی ماں گھروں میں کام کرتی ہے۔ یہ لڑکا ان کی ایک ہی اولاد تھی۔ سیکٹر 20پولیس اسٹیشن کے پولیس آفیسر راجویر سنگھ چوہان نے بتایا کہ لڑکا حادثہ کے وقت گھرمیں اکیلا تھا۔
اس کے والد نے بتایا کہ جب وہ اپنے کام کے لئے گھر سے نکل رہا تھا تو اس نے بھی ساتھ میں چلنے کی ضد کی۔ اس وقت بارش بھی ہورہی تھی۔ باپ نے اسے منع کردیا او رکہا کہ وہ کسی اور دن اسے ساتھ لے جائے گا۔ اس پر اس لڑکے خودکشی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔“ جاتے وقت باپ اپنے بیٹے کو کچھ پیسہ بھی دے کر گیاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ جب ا س کی ماں تقریبا 11بجے صبح واپس گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ ان کا لڑکا پنکھے سے لٹکا ہوا ہے۔ اس نے دوپٹہ کے ذریعہ سے پھانسی لی۔
بعد ازاں اس کے باپ کوبھی اطلاع دیدی گئی۔ او ر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا۔