حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (پریس نوٹ) سرزمین دکن کی مایہ نازہستی جامعہ عثمانیہ کے نامور سپوت اپنے فکروفن کی گہرائی و گیرائی سے ایک عالم کو اپنا گرویدہ بنالینے والی دکنی تہذیبی قدروں کی نمائندہ و وضعدار شخصیت کی یاد میں انوارالعلوم ایجوکیشن اسوسی ایشن کی جانب سے کل ہند یادگار مشاعرہ 8 فبروری 2020ء کو انوارالعلوم کالج میں منعقد ہوگا۔ سرپرست نواب محبوب عالم خان نے اس سلسلہ میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو مظہرالدین فاروقی، احمد بیگ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال، غلام احمد نورانی، میمن حاجی سجاد اور محترمہ آمنہ انصاری پر مشتمل ہوگی۔ مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء کرام منور رانا، راحت اندوری، منظربھوپالی، نوازدیوبندی، اقبال اشہر، عادل لکھنوی، الوک پریواستوا کے علاوہ محترمہ لتاحیا اور شبینہ ادیب نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔