نواب ملک کی بیٹی کو این سی پی ٹکٹ

   

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت پوار کے خیمہ نے نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک شیخ کو ممبئی کے انوشکتی نگر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ ثنا ملک 23 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نواب ملک کے این سی پی میں سرگرم ہونے سے بی جے پی بے چین نظر آتی ہے۔ نائب وزیر اعلی ایم دیویندر فڑنویس نے خود اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ادھر اجیت پوار نے نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کو ٹکٹ دیا ہے۔ مہاراشٹرا میں بی جے پی اتحاد کی حکمرانی ہے۔