نواز شریف سعودی میں نہیں ہیں

   

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نوازشریف کے سعودی عرب میں موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف کے سعودی عرب پہنچ جانے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، وہ ابھی لندن میں ہی موجود ہیں۔ نواز شریف11 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا دورہ سعودی عرب خانگی نوعیت کا ہے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ ان کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں۔