اسلام آباد: پاکستان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مفرور ملزم قرار دیا۔ نواز شریف رشوت ستانی کے دو کیسوں میں مسلسل سمن جاری کرنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے اسی لئے انہیں مفرور ملزم بنایا گیا۔ نواز شریف گذشتہ سال نومبر سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہیں علاج کیلئے چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔