نوبل امن انعام یافتہ ایرانی قیدی صحت کے شدید مسائل کا شکار، ہاسپٹل میں داخل

   

تہران: ایرانی حکام نے قید نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ہاسپٹل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے، یہ بات کارکن کیلئے مہم چلانے والے ایک گروپ نے اتوار کو کہی۔ تقریباً نو ہفتوں تک بیمار محسوس کرنے کے بعد انہیں ہاسپٹل میں داخلے کی اجازت ملی۔فری نرگس کولیشن نامی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ محمدی کو متعدد مسائل کے جامع علاج کیلئے طبی رخصت ملنی چاہیے۔