نوبیاہتا جوڑے کو پٹرول اور ڈیزل کا تحفہ

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : نوبیاہتا جوڑے کو ان کے دوستوں کی جانب سے کافی مہنگا تحفہ دیا گیا ہے ۔ اس مہنگے تحفے کو دیکھ کر شادی کی تقریب میں شریک دوست احباب اور سارے مہمان حیران رہ گئے ۔ قارئین سونچ رہے ہوں گے کہ آخر وہ کونسا تحفہ ہے ۔ دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کو پٹرول اور ڈیزل کی بوتلیں بطور تحفہ پیش کیا ہے ۔ ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا ہے فی الحال ملک میں 120 روپئے فی لیٹر پٹرول اور 104 روپئے فی لیٹر ڈیزل فروخت ہورہا ہے ۔ شادی میں دیا گیا دولہے دلہن کو یہ تحفہ کی تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔ ملک بھر میں 22 مارچ سے یومیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نظر ثانی ہورہی ہے ۔ جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا فی لیٹر 12 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں احتجاج کررہے ہیں ۔ اسی احتجاج کے سلسلہ میں دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کو پٹرول اور ڈیزل تحفہ میں پیش کیا ہے ۔ یہ تصویر اور ویڈیو ٹیلی ویژن چینلس اور سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔۔ ن