حیدرآباد 31 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے میں ملک کی کئی ریاستوں سے آگے ہے۔ یہ بات وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہی۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تمباکو نوشی کی عادت ترک کریں۔ تلنگانہ حکومت نے عام مقامات پر اور تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ نوشی پر روک لگانے کے لئے قانون سختی سے نافذ کیا ہے۔