امرتسر 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ ایک نوجوان لیڈر ہی کانگریس صدر کی حیثیت سے راہول گاندھی کا جانشین ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈر کو قیادت کی ذمہ داری دینے ہی سے کانگریس کا احیاء عمل میں آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میں کسی بھی تبدیلی کو سماج کے حقائق کا عکاس ہونا چاہئے کیونکہ سماج کے 65 فیصد سے زائد حصہ کی عمر 35 سال سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو نوجوان خون کی ضرورت ہے ۔ ایک بار پھر نوجوان قیادت ہی ملک کی ترجیحی قیادت ہوسکتی ہے ۔
