حیدرآباد۔ مائیلار دیوپلی علاقہ میں رات دیر گئے ایک نوجوان کا اغوا کرلیا گیا۔ ندیم عالم خان نامی 26 سالہ نوجوان کا رات دیر گئے اغواء کرلیا گیا اور آج دوپہر اس نوجوان کوسلامتی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔ شکایت کے بعد فوری حرکت میں آتے ہوئے مائیلار دیو پلی پولیس نے اقدامات کا آغاز کیا تاہم ندیم سلامتی کے ساتھ واپس آگیا۔ ندیم پیشہ سے فارماسسٹ ہے جو کل رات اپنے مکان واپس ہورہا تھا کہ اریبہ ہوٹل کے قریب اس کا اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے وسیم اور اس کے ساتھیوں پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ندیم خان کی حالیہ دنوں منگنی ہوئی تھی اور اس لڑکی کے عاشق پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم مائیلار دیو پلی پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی اور ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔