نوجوان کو آئیسولیشن سنٹر منتقل کرنے سے روک دیاگیا

   

حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) سوریہ پیٹ ضلع کے چنتلا پالم منڈل میں ایک نوجوان کو کورونا وائرس کے شبہ میں آئیسولیشن سنٹر منتقل کرنے کی کوششوں کو مذہبی شخصیتوں اور رشتہ داروں نے روک دیا۔ جس ایمبولینس کو منتقل کرنے لایا گیا تھا اسے گھیرلیا گیا اور رکاوٹ پیدا کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کھمم کورنٹائن سنٹر سے بشیر نامی نوجوان مدت کی تکمیل کے بغیر اپنے گائوں چلاگیا۔ اتنا ہی نہیں یہ نوجوان میڈیکل جانچ سے بھی انکار کررہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور محکمہ صحت کے عہدیدار نوجوان کو منتقل کرنے کی مساعی کررہے ہیں۔