قومی اسپورٹس ڈے ، اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کی شرکت
حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے قومی اسپورٹس ڈے کے موقع پر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے میجر دھیان چند جینتی کے موقع پر اس عظیم کھلاڑی کی ملک کیلئے خدمات کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو قومی اسپورٹس ڈے کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حالیہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا مظاہرہ غیر معمولی رہا۔ سابق میں اولمپکس میں اس سے بہتر مظاہرہ نہیں ہوا تھا۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہاکی میں ہندوستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے دھیان چند کو اسپورٹس کی دنیا کبھی بھلا نہیں پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھیان چند نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ گول بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قومی اسپورٹس ڈے کا انعقاد دھیان چند کی جینتی کے موقع پر کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ R