نوجوانوں کو طبی و نیم طبی کورسیس کی تربیت

   

Ferty9 Clinic

صحت کے شعبہ میں عملہ کی کمی پر رضاکارانہ تنظیموں کی پہل ، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع
حیدرآباد۔18 اگسٹ(سیاست نیوز) کورونا وائرس کے دو لاک ڈاؤن اور دولہروں نے دنیا بھر میں طبی عملہ کی مانگ میں اضافہ کردیا ہے اور نوجوانوں میں طبی اور نیم طبی کورسس میں تعلیم و تربیت کے حصول میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بھی نیم طبی عملہ کے سرٹیفیکیٹ کورس اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں داخلوں کی مانگ میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ نوجوانوں میں کورونا وائرس کے دوران ہونے والی مشکلات اور نرسوں کی عدم دستیابی کے علاوہ ڈاکٹرس کی جانب سے انجکشن دینے سے گریز کے سبب ان کورسس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور شہر کے کارپوریٹ و خانگی دواخانوں میں بھی نرس کی مانگ میں اضافہ کے علاوہ دیگر فنی مہارت کی طرح نرسنگ کے شعبہ میں بھی مہارت کے حصول کی کوششیں کی جانے لگی ہیں۔شہر حیدرآباد میں خانگی دواخانوں اور نرسنگ ہومس میں ابتدائی بی معلومات رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈاکٹرس اپنی نگرانی میں تربیت فراہم کر نے لگے ہیں اور بعض رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ دارو ںکی جانب سے بھی اس طرح کی تربیت کی فراہمی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔پرانے شہر میں اس طرح کی تربیت فراہم کرنے والے ادارہ کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ نیم طبی عملہ کی تربیت کیلئے مختلف دواخانوں سے رابطہ قائم کیا جا رہاہے اور اس بات کی کوشش کی جار ہی ہے کہ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کورسس میں تربیت فراہم کی جائے اور اگر انہیں ملازمت حاصل نہ بھی ہوتو کم از کم ضرورت پڑنے پر وہ اپنے طور پر اپنے افراد خاندان کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے موقف میں رہیں۔کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نیم طبی عملہ کی مانگ میں دیکھے جانے والے اضافہ سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی نیم طبی عملہ کی مانگ میں کمی نہیں آئے گی اور مختلف امراض کے لئے نیم طبی عملہ کی ضرورت محسوس کی جاتی رہے گی اسی لئے ان کورسس میں تربیت کی فراہمی اور نوجوانوں کی جانب سے ان کورسس کی تربیت حاصل کرناان کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے لگا ہے ۔کورونا وائرس کی دوسری لہرکے دوران ایک انجکشن دینے کیلئے نیم طبی عملہ بالخصوص خاتون نرسوں کی قلت کے سبب کئی مریضوںمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔M