نوری خان نے اپنا استعفیٰ واپس لیا

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کی کانگریس لیڈر نوری خان نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز ہی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر باغی تیور دکھائے تھے ۔ نوری خان نے ٹویٹ کر کے کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ سے بات چیت کر کے انہوں نے اپنی ساری بات پارٹی کے سامنے رکھی ہے ۔ 22 سال میں پہلی بار میں نے استعفیٰ کی پیشکش کی ۔ کہیں نہ کہیں میرے اندر خلش تھی ، لیکن میں مسٹرکمل ناتھ کی قیادت پر بھروسہ رکھ کر اپنا استعفیٰ واپس لے رہی ہوں۔