نوعمری کی شادی : گرفتاریوں پر ہائیکورٹ سے آسام حکومت کو جھٹکا

   

Ferty9 Clinic

گوہاٹی: آسام میں بی جے پی حکومت کو گوہاٹی ہائی کورٹ سے بچپن میں شادی کے الزام میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرنے پر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے تمام درخواست گزاروں کو فوری اثر سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں گوہاٹی ہائیکورٹ نے کہا ہیکہ اس طرح کے معاملات میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں لوگوں کی نجی زندگیوں کو تباہ کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات میں ملزمان کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کیس میں ملزمان کے ایک گروپ کی پیشگی ضمانت اور عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سمن شیام کی بنچ نے تمام درخواست گزاروں کو فوری اثر سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔