نوٹ بندی کے بعد 1.10 کروڑ عوام روزگار سے محروم

   

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی کی چونکا دینے والی رپورٹ
حیدرآباد 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )سنٹر فار مانیٹرینگ انڈین اکنامی نے بیروزگاری سے متعلق چونکا دینے والی رپورٹ جاری کرتے ہوئے نوٹ بندی کے بعد 1.10 کروڑ عوام ملازمتوں سے محروم ہوجانے کا دعوی کیا ہے ۔ سی ایم ای آئی نے دعوی کیا ہیکہ ملک کے مختلف حصوں میں سروے کرنے کے بعد انہوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے ۔ ملازمتوں کی شرح جہاں گھٹ گئی ہے وہیں بیروزگاری میں شرح میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد 2018 میں تقریباً 1.10 کروڑ افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ۔ سنٹر فار مانیٹرینگ اکنامی کی رپورٹ مودی حکومت کیلئے تشویش کا باعث بن سکتی ہے ۔ جاریہ سال فبروری تک ملک میں بیروزگاری کی شرح 7.2 تک پہونچ چکی ہے ۔ سال 2016 کے بعد یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے ۔