٭ دہلی : ماہر معاشیات اور معاشیات کے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی نے 2017 ء میں دی وائر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوٹوں کی تنسیخ حکومت کی جانب سے ایک انوکھا اقدام تھا ۔ میرے خیال میں اس کے پس پردہ کوئی سنجیدہ معاشیات نہیں تھیںاور کوئی خاص وجہ نہیں تھی کہ جس سے کوئی اچھا نتیجہ برآمد ہوگا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ کوئی عظیم اقدام نہیں تھا ۔