حیدرآباد : /21 نومبر (سیاست نیوز) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سربراہ نوہیرا شیخ نے 2024 ء عام انتخابات میں حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے صدر مجلس اسد الدین اویسی کے خلاف مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ نوہیرا شیخ نے پرانے شہر کو سنہرے حیدرآباد میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام ان کی تائید کریں گے ۔ نوہیرا شیخ نے الزام عائد کیا کہ پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کردیا گیا ۔ انہوں نے پرانے شہر کی ترقی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسد اویسی نے پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کا تیقن دیا ۔ اسد اویسی 2004 ء سے لوک سبھا حلقہ حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ 2024 ء میں وہ پانچویں مرتبہ مقابلہ کریں گے ۔