حیدرآباد : /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے تحت ایک مقدمہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوین یادو نے مبینہ طور پر ایک پروگرام میں فرضی ووٹر آئی ڈی کارڈ رائے دہندگان میں تقسیم کئے تھے اور اس معاملہ کو ذرائع ابلاغ نے شائع کیا تھا جس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے حلقہ جوبلی ہلز کے اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر رجنی کانت ریڈی نے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ نوین یادو نے فرضی فوٹو شناختی کارڈ تقسیم کئے ہیں جو غیرقانونی ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ اس درخواست کے بعد پولیس مدھورا نگر نے بی این ایس کے دفعہ 170 ، 171 اور 174 (ووٹرس کو رشوت کے ذریعہ راغب کرنا) کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس کے علاوہ قانون عوامی نمائندگان کے قانون کے دفعہ 123 (1) اور 123 (2) کے تحت بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ نوین یادو حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے کانگریس کے سرگرم لیڈر ہیں اور ایسے وقت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات /11 نومبر کو ہوں گے ۔ فرضی فوٹو شناختی کارڈ کی تقسیم کا معاملہ نیشنل چیانلس پر بھی نشر کیا گیا ۔ ب