نڈا ، مودی حکومت کے آٹھ سال پر سوالات کا جواب دیں عوام سے کئے گئے وعدوں کا کیا ہوا : کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مودی حکومت کی آٹھ کی تکمیل پر کامیابیوں پر روشنی ڈالی لیکن اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کا ذکر نہیں کیا۔ان کا کیا ہوا؟کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نڈا نے مودی حکومت کے کام کی تعریف کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ دو کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک کا ماحول بہت خراب ہوا ہے۔ اس حکومت نے گزشتہ 70 سال میں جس رفتار سے ملک نے ترقی کی ہے اس سے زیادہ تیزی سے حالات خراب کیے ہیں۔ مودی حکومت پی ایس یو کو بیچ رہی ہے جو ملک کی ترقی کے لیے بنائے گئے تھے اور سرکاری ملازمتوں کے مواقع کو ختم کرکے ریزرویشن ختم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ روپیہ 70 سال کی تاریخ میں پہلی بار اتنی نچلی سطح پر پہنچا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بہت کم ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اجولا اسکیم کا ڈھول پیٹتی ہے، لیکن سی اے جی نے حکومت کی اس اجولا اسکیم کو ناکام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ ایک بار سلنڈر بھرنے آتے ہیں، لیکن اس کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو دوسری بار بھروانے کیلئے نہیں آتے۔