نڈا نے آر ایس ایس کو دفعہ 370 منسوخی سے واقف کروایا

   

Ferty9 Clinic

پشکر ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو بی جے پی ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا نے آر ایس ایس اور اس سے ملحقہ تنظیموں کو آرٹیکل 370 منسوخی کی تفصیلات سے واقف کروایا لیکن سینئر پارٹی لیڈر رام مادھو نے آسام این آر سی کی آخری شائع شدہ فہرست پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بی جے پی نظریہ ساز سنگھ اور اس کے ملحقہ تنظیموں نے جموں و کشمیر کی خصوصی اختیارات کو سلب کرنے کی تعریف کی ۔ ذرائع کے مطابق نڈا نے جموں و کشمیر میں حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات اور کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔ اسی ا ثناء رام مادھو نے آسام این آر سی سے حقیقی ہندو شہریوں کے ناموں کے حذف ہوجانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیم سیما جاگرن منچ نے آسام کی قطعی این ار سی فہرست پر جس میں 1.9 ملین ناموں کی عدم شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اس اجلاس میں آر ایس ایس سے ملحقہ 35 تنظیموں کے 200 نمائندوں نے شرکت کی۔