نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگال حکومت کو اسپانسر کردہ اس تشدد کیلئے ریاستی عوام کو جواب دینا ہوگا۔ ہم صرف اس کی مذمت کرتے ہیں جوکہ بہت کم ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس حملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔