نڈال اور جوکووچ میں ایک اور مقابلہ متوقع

   

لندن۔ ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال اور سربیا کے عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ کے مداحوں کے لیے کیا خوش کن خبر ہوگی کہ ٹینس کے دوسرفہرست کھلاڑیوں نے ومبلڈن میں سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام سے قبل ٹریننگ شروع کر دی ہے اور اب تک کے دو عظیم ترین ٹینس کھلاڑیوں کے درمیان ایک اورشاندار تصادم کی توقع ہے۔جوکووچ، نڈال، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئس کھلاڑی اسٹین واورینکا ان ستاروں میں شامل ہیں جنہیں گھاس پر ٹریننگ کرتے دیکھا گیا ہے۔جوکووچ چمپئن شپ میں اپنے ساتویںخطاب کا تعاقب کریں گے، جہاں وہ 79-10 کے ریکارڈ کے مالک ہیں۔ انہوں نے ٹورنمنٹ میں لگاتار21 میچ جیتے ہیں، ایونٹ کے پچھلے تین ایڈیشنز میں فتح حاصل کیا ہے ۔دوسری جانب، نڈال جنہوں نے حال ہی میں رولینڈ گیروس میں اپنا 14 واںخظابجیتا