انڈین ویلز۔ رافیل نڈال نے بی این پی پریباس اوپن کے سیمی فائنل میں مستقبل کے اسٹارکارلوس الکاراز کو شکست دے کر 20-0 سے اپنے موجودہ سال کی جیت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ریکارڈ 21 گرانڈ سلام کے فاتح نڈال نے 17 سالہ کھلاڑی کو 6-4، 4-6، 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔ اٹھارہ سالہ الکاراز نے ہم وطن نڈال کو کافی پریشان کیا لیکن وہ تین گھنٹے بارہ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے تجربے کے چیلنج پر قابو نہ پاسکے۔ نڈال کا 20-0 جیت/ ہارکا ریکارڈ 1990 کے بعد سے سیزن کا تیسرا بہترین آغاز ہے۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ٹیلر فرٹز سے ہوگا۔ 20 ویں سیڈ فرٹز 2012 میں جان اسنرکے بعد فائنل میں پہنچنے والے پہلے امریکی ہیں۔ وہ 2001 میں آندرے اگاسی کے بعد ٹورنمنٹ جیتنے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بننا چاہیں گے۔ فرٹز نے ساتویں سیڈ آندرے روبلیو کے 13 میچوں کی جیت کا سلسلہ 7-5، 6-4 سے ختم کیا۔یادر ہے کہ سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کے کورونا ٹیکہ کی اپنی حیثیت ظاہر نہ کرنے اور ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد نڈال کو آسٹریلین اوپن کے بعد ایک اور خطاب کی راہ آسان ہوئی ہے ۔