نڈال کو دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست

   

میلبورن۔ مردوں کے سنگلز چمپئن رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست کھا کر باہر ہوگئے۔ 22 مرتبہ کے گرانڈ سلام فاتح نڈال کو راڈ لاور ایرینا میں امریکی میکنزی میک ڈونلڈ سے سیدھے سٹوں شسکت ہوئی ۔ نڈال 4-6، 3-5 سے پیچھے تھے جب انہوں نے میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا۔ 36 سالہنڈال واپس آئے لیکن دو گھنٹے 32 منٹ طویل مقابلے میں انہیں 6-4، 6-4، 7-5 سے شکست ہوئی۔کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے میک ڈونالڈ نے کہاکہ نڈال ایک چمپئن ہے اور وہ آخری لمحے تک شکست قبول نہیں کرتے ۔ اس مقابلے میں کامیاب سے میں خوش ہوں ۔