نڈال کو کوارٹر فائنل میںڈومینک کیخلاف شکست

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے پہلے گرانڈسلام آسٹریلین اوپن میں حیران کن نتیجہ عالمی نمبرایک رافل نڈال کا کوارٹر فائنل سے اخراج ہے جہاں انہیں آسٹریا کے ڈومینک تھم نے چار سیٹوں پرمشتمل مقابلہ میں 7-6 (7-3), 7-6(7-4), 4-6, 7-6 (8-6) سے شکست دی ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی اسٹانسلس ووارنکا نے نئی نسل کے کھلاڑی الگزینڈر ژیورف کے خلاف پہلا سیٹ 6-1 سے اپنے نام کیا لیکن نوجوان کھلاڑی نے اگلے تین سیٹ 6-3, 6-4 – 6-2سے اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ، جہاں ان کا مقابلہ ڈومینک تھم سے ہوگا ۔ قبل ازیں خاتون زمرے کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں اسپین کی موگوروزا نے روسی ٹینس اسٹار پیولو چنکووا کو راست سیٹوں میں 7-5, 6-3سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز رومانیہ کی سیمونا ہالپ سے ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں اینٹ کونٹا ویٹ کو بہ آسانی 6-1, 6-1سے شکست دی ۔ ہالپ کو اس مقابلہ میں 11مرتبہ اپنی حریف کھلاڑی کی سرویس توڑنے کا موقع ملا جس میں وہ 5مرتبہ کامیاب رہیں ۔ حالانکہ مقابلہ کے دوران انہو ںنے ایک دہری غلطی بھی کی ۔28سالہ ہالپ کوارٹر فائنل میں رسائی تک رواں ٹورنمنٹ کے دوران ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا اور اسی سلسلہ انہوں نے سیمی فائنل تک بھی برقرار رکھا ۔ 2018فرنچ اوپن کی چمپئن اور گذشتہ برس ومبلڈن کا فائنل کھیلنے والی ہالپ رواں سیزن ایک اور گرانڈ سلام کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلے مقام پر واپسی کیلئے بہتر موقف میں ہیں ۔