بیجاپور 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں آج نکسلائٹس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 3 سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگئے جن میں سے دو کی برسر موقع موت ہوئی جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک لڑکی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس نے کہاکہ یہ لڑائی 11 بجے دن شروع ہوئی جب سی آر پی ایف کے 199 ویں بٹالین کی ٹیم کیشکوتول گاؤں کے قریب ایک کلورٹ کے پاس تھی۔ بیجاپور ایس پی دیویانگ پٹیل نے بتایا کہ دو لڑکیاں فائرنگ کی زد میں آئیں جن میں سے ایک فوت ہوگئی اور دیگر زخمی ہے۔