نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں لگی 8گاڑیوں کو جلادیا

   

جگدل پور : مدھیہ پردیش کے بستر ضلع کے ملواہی تھانہ علاقے میں سڑک کی تعمیر میں مصروف 8 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔بستر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس دیپک جھا نے بتایا کہ پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت کل ملواہی تھانے علاقے میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ اسی اثناء میں شام کے وقت نکسلیوں نے آکر آٹھ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جن میں سڑک کے کاموں میں مصروف چار ٹریکٹر ، جے سی بی مشینیں ، ٹپر اور پوکلین سمیت آٹھ گاڑیوں میں آگ لگادی۔