نکہت زرین اور پی وی سندھو بی بی سی ایوارڈ کیلئے نامزد

   

حیدرآباد۔ خواتین کی عالمی باکسنگ چمپیئن نکہت زرین اور شٹلر پی وی سندھو اور تین دیگر ایتھلیٹس کو بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایر ( اسووٹی) ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا ہے۔دیگر تین کھلاڑی پہلوان ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کیا اور ان پر جنسی استحصال اور دھمکی دینے کا الزام لگایا۔اسپورٹس جرنلسٹ اور مصنفین پر مشتمل جیوری کے پینل نے ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ووٹ دینے کے بعد کھلاڑیوں کو مختصر فہرست میں شامل کیا گیا۔اسووٹی کے فاتح کا انتخاب عوامی ووٹ سے کیا جائے گا۔فاتح کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جو پیر کو شروع ہوا اور 20 فروری کی آدھی رات تک جاری رہے گا۔ فاتح کا اعلان 5 مارچ کوکیا جائے گا۔روپا جھا، ہیڈ آف انڈیا بی بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایوارڈ کا ایک نیا زمرہ متعارف کروایا ہے ۔ بی بی سی انڈین پیرا سپورٹس وومن آف دی ایر۔2018 کے ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ایکتا بھیان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کے لیے میدانوںکو مزید قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اسٹیڈیمز اور سوئمنگ پولزکو معذورکھلاڑیوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہونا چاہیے۔ لندن اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والے باکسر وجیندر سنگھ کے ساتھ مل کر بھیان نے کہاکھیل کو تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ معذور ایتھلیٹس کو اپناکیریئر 15 یا 16 سال کی عمر میں کیوں شروع کرنا چاہیے۔ نکہت زرین نے 2022 میں گولڈ میڈل کی ہیٹ ٹرک کی۔ زرین نے 2022 میں گولڈ میڈلس کی ہیٹ ٹرک کی۔ اس نے سال کا آغاز تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام لکھوا کرکیا کیونکہ وہ یورپ کے سب سے قدیم بین الاقوامی باکسنگ ٹورنمنٹ، اسٹرینڈجا میموریل میٹ میں دوسرا گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی باکسر بنی۔ تلنگانہ کی باکسر نے اپنے آئیڈیل میری کوم کے عالمی چمپئن شپ جیتنے والے کارنامے کو نقل کیا۔ یہ چار سالوں میں ہندوستان کا پہلا عالمی خطاب تھا اور ملک سے باہر صرف دوسرا (مری کوم کے بعد)۔اس کے بعد 26 سالہ باکسر نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کی مضبوط دعویدار کے طور پر حصہ لیا اور اس نے مایوس نہیں کیا، 50 کلوگرام کا خطاب اپنے نام کیا۔ہندوستانی باکسنگ دستہ 2022 کامن ویلتھ گیمز میں چھ میڈلس لے کر وطن واپس آیا۔