نکہت زرین نے قومی چمپئن شپ جیت لی

   


بھوپال۔ نکہت زرین نے سال 2022 کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقدہ خواتین کی نیشنل باکسنگ چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ فائنل میں نکہت نے حریف انامیکا (ریلویز) پر 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔50 کلوگرام زمرے میں مقابلہ کرتے ہوئے نکہت زرین نے اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔ایک مقابلہ جیتنے کے باوجود انامیکا کو نکہت نے شکست دی۔ انامیکا صرف پانچ راؤنڈز میں سے آخری میں زرین سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ واضح رہے کہ نکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 اور ورلڈ چمپئن شپ میں خطابات جیتے ہیں۔