نگہداشت صحت کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جھارکھنڈ، کرناٹک، ہریانہ اور مدھیہ پردیش سمیت 13 ریاستوں کے شہری علاقوں میں صحت نگہداشت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لے ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے 30 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔مرکزی وزارت صحت وبرائے خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ اے ڈی بی کے ساتھ اس بات کے سمجھوتے پر کل دستخط کیے گئے ۔ اس سے 25 کروڑ 60 لاکھ شہری باشندوں کو فائدہ ہوگا۔ ان میں پانچ کروڑ دس لاکھ لوگ جھگی بستیوں میں رہتے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت مالیات میں شعبہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری رجت کمار مشرا اور اے ڈی بی کے بھارت میں ڈائرکٹر تاکے او کوشنی نے دستخط کیے ۔