نہرو اسٹیڈیم سے سچن کی یادگار اشیا غائب

   

کوچی ۔18جون(سیاست ڈاٹ کام)کیرلا کے شہر کوچی میں جواہر لال نہرو انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے سچن پویلین کی حالت خراب ہے اورکرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹندولکر کی کئی یادگار اشیا یہاں سے غائب ہوگئی ہیں۔ سچن پویلین کا افتتاح 20 نومبر2013 کو اس وقت کے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی نے کیا تھا۔ سچن نے اس پویلین کو جرسی ،اپنا دستخط شدہ بیٹ اور اس کی استعمال شدہ گیند تحفے میں دی تھیں۔سچن پر پویلین کیرل کرکٹ ایسوسی ایشن اور گریٹرکوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ پہل تھی۔ اسٹیڈیم گریٹر کوچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت ہے ۔ اس میں سچن کی متعدد تصاویر ہیں جن میں ماسٹر بلاسٹر کے سرڈان بریڈمین اورویسٹ انڈیز کے برائن لارا شامل ہیں۔