نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں عصمت ریزی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کانگریس قائد راہول گاندھی نے کل کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا ’’ریپ کیپٹل‘‘ سمجھا جارہا ہے۔ راہول گاندھی کے اس بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وی ایچ پی کی سادھوی پراچی نے کہا کہ ہمارا ملک رام اور کرشنا کا ملک ہے۔ راہول گاندھی کیا کہیں گے، نہرو سب سے بڑے عصمت ریزی کرنے والے تھے جنہوں نے رام اور کرشنا کی تہذیب کو تباہ کردیا۔ پراچی نے کہاکہ دہشت گردی، نکسل ازم، کرپشن اور ریپ یہ سب نہرو خاندان کے تحفے ہیں۔