’نیائے ‘ کیلئے فنڈس‘ چور بزنسمین کی جیب سے آئیں گے

   

بوکاکھٹ؍ لکھیم پور (آسام) ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ پرعزم ’نیائے‘ اسکیم کیلئے فنڈس چور بزنسمینوں کی جیبوں سے آئیں گے جن کو چوکیدار وزیراعظم نریندر مودی نے فائدہ پہنچایا ہے، اوراس اسکیم کے فائدہ کو غریبوں خاندانوں کے خاتون ارکان کے بینک کھاتوں کو راست منتقل کیا جائے گا۔ راہول نے آج آسام میں دو ریالیوں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد غریب خاندانوں نے ہر ایک کو سالانہ 72 ہزار روپئے اور 5 سال میں 3.6 لاکھ روپئے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے فنڈ انیل امبانی جیسے چوروں کی جیبوں سے حاصل کئے جائیں گے جن کے کھاتوں میں چوکیدار مودی نے گذشتہ چار سال کے دوران رقم جمع کرادی ہے۔ مودی نے چار سال قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ عوام میں سے ہر ایک کے بینک کھاتے میں رقم جمع کرائیں گے لیکن انہوں نے یہ کام صرف چند امیر لوگوں کے حق میں کیا ہے۔
مختصر خبریں